سری لنکن کرکٹر دھننجیا ڈی سلوا کے والد قتل ، دھننجیا کا دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہونے کا اعلان

دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار سری لنکن کرکٹ دھننجیا کی مدد کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی ، صدر کرکٹ بورڈ

ہفتہ مئی 16:25

سری لنکن کرکٹر دھننجیا ڈی سلوا کے والد قتل ، دھننجیا کا دورہ ویسٹ انڈیز ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سری لنکن کرکٹر دھننجیا ڈی سلوا کے والد کو کولمبو کے جنوب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، دھننجیا ڈی سلوا نے دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ۔دھننجیا کو گزشتہ روز بقیہ اسکواڈ کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانہ ہونا تھا لیکن والد کو گولی لگنے کے سبب وہ روانہ نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

دو روزقبل دھننجیا کے والد کو دیکھنے کے لیے سری لنکن ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ہسپتال کا رخ کیا تاہم والد کی وفات کے بعد دھنجیا نے ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کا نہ جانے کا فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور میرے اہلخانہ ہردلعزیز والد کی وفات کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور یہ سب کچھ اہم دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہوا ہے۔

سری لنکن کرکٹ کے صدر تھیلنگا سماتھی پالا نے دھننجیا کے والد انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ دھننجیا کی مدد کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔