محکمہ جنگلات راولپنڈی نے شجرکاری مہم کے دوران965,000 پودے لگا دیے

ہفتہ 26 مئی 2018 17:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) محکمہ جنگلات سائوتھ سرکل راولپنڈی نے موسم بہارکی شجر کاری مہم کے دوران گذشتہ ماہ کی 30تاریخ تک ساڑھے نو لاکھ سے زائد پودے لگا کر ہدف کا 86فی صد حاصل کر لیا ۔کنزرویٹر فاریسٹ راولپنڈی سائوتھ سرکل ثاقب محمود نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سرکل نے بہاریہ شجر کاری مہم2018 ( فروری تا جون )کے دوران ضلع جہلم ،چکوال او رتحصیل راولپنڈی ،ٹیکسلا و گوجر خان میں مجموعی طور پر 11,20,000پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ 965,000 پودے 30اپریل تک لگا کر مقررہ ہدف کا.16 86فی صد تقریباً تین ماہ میں حاصل کر لیا گیاہے ۔

ثاقب محمود نے تیزی سے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابوپانے کے لیے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ۔

(جاری ہے)

کنزرویٹر فاریسٹ راولپنڈی سائوتھ سرکل ثاقب محمود نے آفیشل نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے کہاکہ محکمہ جنگلات درختوں کی افادیت اجاگر کرنے کے سلسلہ میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آسودگی کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں جنگلات میں اضافے کا ٹاسک صرف حکومت پورا نہیں کر سکتی ا س مقصد کے لیے زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی سائوتھ سرکل نے بہاریہ شجر کاری مہم کے دوران سرکاری جنگلات ،دیگر سرکاری و دفاعی ادارہ جات اور نجی زمینوں پر پودے لگانے کاکام کیاجو کہ جون کے اختتام تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :