ساہیوال یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی تقرری لٹک گئی ،موجودہ حکومت نے اگلی حکومت پر تقرری چھوڑ دی

ہفتہ 26 مئی 2018 20:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ساہیوال یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی تقرری لٹک گئی موجودہ حکومت نے اگلی حکومت پر تقرری چھوڑ دی ۔

(جاری ہے)

ساہیوال کی نئی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے حکومت نے انٹر ویو دئے اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے قائم مقام صدر ملک ندیم کامران صوبائی وزیر نے بھی بے بسی کو تسلیم کر لیا کیونکہ اس سے قبل ساہیوال یونیورسٹی کے لئے رجسٹرار ڈاکٹر احمد طاہر خاں کی تقرری کا تلخ تجربہ ہوا ہے ۔

رجسٹرار موصوف نے اپنی تعیناتی کے بعد 75یوم میں سے 42دن غیر حاضر رہ کر گزارے ہیں ۔یونیورسٹی کے حالات دن بدن مخدوش ہو رہے ہیں ہزاروں طلباء و طالبات کے والدین نے چیف جسٹس سو فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور ساہیوال یونیورسٹی کے معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی