جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کا مجلس عاملہ اجلاس ،اجلاس میں ضلعی اور تحصیل کے عہدیداروں کی شرکت ،الیکشن میں امیدواروں کی نامزدگی کا اعلان

ہفتہ 26 مئی 2018 20:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کا مجلس عاملہ اجلاس ،اجلاس میں ضلعی اور تحصیل کے عہدیداروں کی شرکت ،اجلاس میں الیکشن 2018کیلئے سبی ڈویژن سے امیدواروں کی نامزدگی کا اعلان ،قومی اسمبلی کیلئے پروفیسر عبدالحئی کھوسہ اور صوبائی اسمبلی کیلئے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی کو نامزدکردیا گیا ،کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ،آنے والے انتخابات میں جمعیت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر اقتدار میں آئے گی ،ایم ایم اے کی بحالی خوش آئنداقدام ہے ،اسلام پسند قوتوں کی یکجا سے طوغاتی قوتیں پریشان ہے مولانا عطاء اللہ بنگلزئی و دیگر کا مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی منعقد ہوا اجلاس میں ماہانہ کارکردگی ،سبی ڈویژن کی صوبائی و قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی نامزدگی ،سمیت مختلف امور زیر بحث آئے اجلاس کی کاروائی کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالطیف رند نے سرانجام دی جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عبدالحئی نے حاصل کی اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الطیف رند ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی حسین احمد رند،پریس سیکرٹری عبدالغفار ،ضلعی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحمید مستوئی ،خزانچی قاضی احسا ن اللہ ،تحصیل امیر مولانا عبدایحییٰ مرغزانی ،نائب امیر مولانا عبدالحئی ،سرپرست اعلیٰ مولانا خدابخش ،پریس سیکرٹری ملک سلطان موسیٰ خیل ،ڈپٹی پریس سیکرٹری ارباب خان زرخیل،ضلعی سالار غلام محمد خجک اور مولانا عبدالعزیز نے شرکت کی اجلا س میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا حبیب اللہ مینگل کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کی نامزدگی پر مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر سبی ڈویژن میں قومی اسمبلی کیلئے پروفیسر عبدالحئی کھوسہ اور صوبائی اسمبلی کیلئے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی کو نامزدکیاگیا اجلاس میں جماعت کی ماہانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیااس موقع پر ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی ،جنرل سیکرٹری مولانا عبدالطیف رند،تحصیل امیر مولانا یحییٰ مرغزانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے انہوںنے کہا کہ اسلام پسند قوتوں کی یکجا ہونے سے طوغاتی قوتیں پریشان ہیں انہوںنے کہا کہ 2018کے انتخابات میں ایم ایم اے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی حکومت بنائیگی انہوںنے کہا کہ کارکن انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں اور الیکشن کے حوالے سے جماعتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مقررین نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں سبی ڈویژن سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پروفیسر عبدالحئی کھوسہ اور صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی کو کامیاب بنانے کے لیے کارکن دن رات محنت کریں اور جمعیت علماء اسلام کا منشور و پیغام گھر گھر پہنچائیں