ٹوٹل کا بحر منجمد شمالی میں ایل این جی کے منصوبوں میں سرگرمیوں میں اضافے کے لیے نوواٹیک کے ساتھ معاہدہ

ہفتہ 26 مئی 2018 20:56

ٹوٹل کا بحر منجمد شمالی میں ایل این جی کے منصوبوں میں سرگرمیوں میں اضافے ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) فرانس کی آئل اینڈ گیس کمپنی ’’ ٹوٹل ‘‘ نے بحر منجمد شمالی میں ایل این جی کے منصوبوں میں اپنی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے روسی گیس کمپنی ’’ نوواٹیک ‘‘ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹوٹل سائبیریا کے شمال میں واقع جزیرہ نما گائیدان میں نووا ٹیک کے ایل این جی کے دوسرے منصوبے کے 10 فیصد حصص 2.5 ارب ڈالر کے عوض خریدے گی۔

انھوں نے بتایا کہ ٹوٹل قریب ہی واقع نووا ٹیک کے یامل میں واقع ایک اور ایل این جی منصوبے میں بھی شراکت دار ہے جس نے گزشتہ سال ایل این جی کی سپلائی شروع کردی تھی۔نئے منصوبے کے حوالے سے حتمی منظوری آئندہ سال دی جائے گی، اس سے ایل این جی پیداوار 2023 ئ میں شروع ہوگی جس کی مقدار 19.8 ملین ٹن سالانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :