تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں طالبات کے امتحانی سنٹروں میں بوٹی مافیا ء کیخلاف جاری کاروائی میں طالبہ نقل لگاتے ہوئے پکٹری گئی

ہفتہ 26 مئی 2018 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں طالبات کے امتحانی سنٹروں میں بوٹی مافیا ء کیخلاف جاری کاروائی میں طالبہ نقل لگاتے ہوئے پکٹری گئی ، جو پولیس کے آجانے پر امتحانی سنٹر سے بھاگ گئی ، تفصیلات کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں امتحانی سنٹرگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پھلروان میں اکنامکس کے پرچے میں ایک امیدوارجویریہ اقبال کو نقل لگاتے ہوئے انچارج امتحانی سنٹر ربعہ اکرم نے پکڑ کر پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی گائیڈ برآمد کر لی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو طالبہ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئی پھلروان پولیس نے امتحانی سنٹر کی انچارج کی رپورٹ پر طالبہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :