سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا،رضوان محمود

ہفتہ 26 مئی 2018 21:31

وہاڑی۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رضوان محمو د نے علی الصبح سبزی و فر وٹ منڈی وہاڑی کادورہ کیا‘ مختلف آڑھتوں پر جا کر اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلا می کرائی اور قیمتوں کو تعین کر ایا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ایس پی فضل بخاری اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رضوان محمو د نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہر ممکن طریقے سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو کم نر خوں پر سبزیاں اور فروٹ میسر ہوں جس کے لئے با قا عدہ پلاننگ سے کام کیا جارہا ہے عام ما رکیٹ میں بھی روزانہ کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو چیک کیا جا رہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کو جر ما نے کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام دکا ند ار نما یا ں پرائس لسٹیں آویزاں کر یں جو دکاندار پرائس لسٹ نہیں لگائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :