کوئٹہ،جمعیت طلباء اسلام کی مرکزی کنویننگ باڈی کااجلاس

چاروں صوبوں،فاٹا،کشمیر،گلگت بلتستان اوراسلامک یونیورسٹی کے معاونین نے شرکت کی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) جمعیت طلباء اسلام کی مرکزی کنویننگ باڈی کااجلاس مرکزی کنوینئرہدایت اللہ پیرزادہ کی صدارت میں مرکزی سب دفتراسلام آبادمیں ہواجس میں چاروں صوبوں،فاٹا،کشمیر،گلگت بلتستان اوراسلامک یونیورسٹی کے معاونین نے شرکت کی،اجلاس میں تنظیمی صورتحال،تنظیمی آرگن عزم نواورپچاس سالہ گولڈن جوبلی پروگرام کے انعقادپرغورکیاگیااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ عیدکے بعددوبارہ اسلام آبادمیں اہم اجلاس ہوگاجس میں آئندہ سال مارچ میں لاہورمیں جے ٹی آئی کے پچاس سال مکمل ہونے پرپچاس سالہ گولڈن جوبلی پروگرام منعقدکیاجائے گاجس میں ملک بھرسے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے،اجلاس میں اسلام آبادسے ماہانہ تنظیمی آرگن عزم نوکے اجراء کافیصلہ کیاگیااوراسی طرح ابتدائی لٹریچرکی چھپائی اورتقسیم کارکابھی فیصلہ کیاگیااجلاس سے ہدایت اللہ پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے تمام دینی وعصری تعلیمی اداروں میں جے ٹی آئی کوفعال اورمنظم کیاجائے گااورتمام صوبوں کے دورے کئے جائیں گے،انہوںنے کہاکہ جے ٹی آئی ملک میں اسلامی نظام تعلیم کے نفاذکے لئے بھرپورکرداراداکرے گی اوراسلامی نصاب کی تشکیل کے لئے ماہرین تعلیم سے بھی رابطہ کیاجائے گاجن کی خدمات حاصل کی جائیں گی ،اجلاس میں ہدایت اللہ پیرزادہ اورراناعثمان پرمشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اجلاس میں مرکزی کنوینرنے شرکاء کوقائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی ملاقات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :