نو تعینات ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:42

سکھر۔ 26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) سکھر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر غلام مرتضیٰ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کے ساتھ سکھر شہر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے واٹر ورکس اسٹیشن اور سکھر آئی لینڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود واٹر ورکس کے انجینئروں سمیت واٹر سپلائی کے انچارجوں کو ہدایت دیں کہ وہ سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں کسر اٹھا نہ رکھیں انہوں نے پینے کے صاف پانے کے نمونے کا معائنہ کیا اس موقع پر واٹر سپلائی کے انچارجز اور انجینئروں نے ڈی سی سکھر سمیت مئیر سکھر کو سکھر شہر میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی کے بار ے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :