نواحی علاقہ پھل میں پرسرار جانور کی آمد، غریب محنت کشوں کی بکریاں مارنے لگا لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:44

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) نواحی علاقہ پھل میں پرسرار جانور کی آمد رات کے وقت بکریوں کو مارنے لگا۔ تین روز میں تین بکریاں مار ڈالی، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے نواحی علاقہ پھل میں کسی پرسرار جانور کی آمد سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا رات کی تاریکی میں لوگوں کے باڑے میں داخل ہوکر بکریوں پر حملہ کرکے مار دیتا ہے گذشتہ تین روز میں غریب محنت کش زیب مگنھار،نصراللہ سیمت تین افراد کی قیمتی بکریوں کو مار ڈالا ہے اس پرسرار جانور سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں نے اپنے علاقوں میں چوکیداری دینا شروع کردی ہے تاحال اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہہ کونسا جانور ہے

متعلقہ عنوان :