راولپنڈی,سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیرومرمت میں تاخیر کے خلاف سینکڑوں اہلیان علاقہ کا احتجاج

مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر دی جس کے باعث مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیرومرمت میں تاخیر اور خستہ حالی کے خلاف سینکڑوں اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن کر میدان میں نکل آئے مشتعل افراد نے 3مختلف مقامات سے سڑک بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بدترین ٹریفک جام سے مسافر شدید مشکلات سے دوچارہو گئے اس موقع پر مریضوں کو لیجانے والی ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئیں اہلیان علاقہ کا موقف تھا کہ گزشتہ 1 ماہ سے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ تک نہیں کیا گیا جس سے پیدا ہونے والے گردوغبار کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر رکھا ھیکئی گھنٹے احتجاج کے باوجود انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار افسر موقع پر نہ پہنچاٹریفک جام کے باعث شدید گرمی میں مسافر گاڑیوں میں سوارروزہ داروں کا برا حال ہو گیا اہلیان علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر مذکورہ سڑک پر کام فی الفور مکمل نہ کیا گیا تو یومیہ بنیادوں پر احتجاج کرتے ہوئے روزانہ سڑک بند کر دی جائے گی ۔