آئرلینڈ کا ریفرنڈم ایک خاموش انقلاب ہے، وزیراعظم

اتوار 27 مئی 2018 09:30

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) آئرش وزیراعظم لیو واراڈکر نے اسقاط حمل کے قانون میں تبدیلی کو اپنے ملک میں ایک خاموش انقلاب قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں عوام کی بھاری اکثریت کی ریفرنڈم میں شرکت کو ایک غیرمعمولی فعل قرار دیتے ہوئے اسے ایک جمہوری مشق سے بھی تعبیر کیا۔ واراڈکر نے یہ بھی کہا کہ عوام نے اپنی رائے سے واضح کیا ہے کہ وہ ایک جدید ملک میں جدید دستور کے متمنی ہیں۔ آئرلینڈ میں جمعہ کو ہوئے تاریخی ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق 60 فیصد سے زائد رائے دہندگان نے اسقاطِ حمل کے سخت قوانین میں نرمی لانے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :