ہالی وڈ فلم ’’کریسٹوفر روبن‘‘ کا ٹریلر جاری

اتوار 27 مئی 2018 13:20

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ہالی وڈ فلم ’’کریسٹوفر روبن‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ ہالی وڈ ذرائع کے مطابق مارک فورسٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی خیالی کامیڈی فلم ’’کریسٹوفر روبن‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی اے اے مینی کی کتاب’’وینی دی پوہ اور سی جی آئی سیکوئل سے ماخوذ ہے۔ فلم میں ایوان مک گریگور کرسٹوفر روبن کا اہم کردار جبکہ ہائلے اتوال اور بروٹے کرمی کائیل بھی ان کے ہمرہ نظر آرہی ہیں۔ فلم3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :