ایک روز قبل اغواء کی جانے والی 6 خواتین کی لاشیں شمالی میکسیکو سے برآمد

اتوار 27 مئی 2018 14:00

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) میکسیکو میں ایک روز قبل اغواء کی جانے والی 6 خواتین کی لاشیں شمالی میکسیکو سے مل گئیں، ان خواتین کو ریاست تمااولی پس میں ایک فوڈ کمپنی کے اندر سے مسلح افراد نے ایک روز قبل اغواء کیا تھا ۔

(جاری ہے)

امریکاکے جنوب میں واقع میکسیکو کی یہ ریاست بری طرح جرائم کا شکار ہے اور یہاں پر پر تشدد جرائم کاتعلق منشیات کی تجارت کرنے والے گینگز سے ہے ۔ میکسیکو حکام نے کہا ہے کہ 6 خواتین کی ہلاکت کے اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :