اسلحہ کے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے جانے کے بعد سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ڈاکخانوں کو پرانے اسلحہ لائسنس کو رنیو(تجدید) کرنے سے روک دیاگیا

اتوار 27 مئی 2018 14:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) اسلحہ کے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے جانے کے بعد سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ڈاکخانوں کو پرانے اسلحہ لائسنس کو رنیو(تجدید) کرنے سے روک دیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت تمام ڈا کخانوں کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے کسی بھی ضلع سے بننے والے پرانے اسلحہ لائسنس کو جو سالانہ ڈاکخانہ میں رینول نہ کریں۔ ان احکامات کے بعد سرگودھا سمیت تمام ڈاکخانوں میں پرانے اسلحہ لائسنس کی تجدید روک دی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ یہ لائسنس کمپیوٹر ائزڈ نظام کے زریعے نادرہ سنٹروں سے تجدید ھونگے۔

متعلقہ عنوان :