سرگودھا میں تھلسیماء کی مریضہ لیکچرار بن کر زندگی کی بازی ہار گئی

اتوار 27 مئی 2018 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا میں تھلسیماء کی مریضہ لیکچرار بن کر زندگی کی بازی ہار گئی جس کا بھائی بھی ایسی مریض میں وفات پا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہر کے مقامی تاجر محمد اقبال کی بیٹی بشری اقبال بچپن سے تھلسیماء کے مریض میں مبتلا تھی جس نے ہمت نہ ہارتے ہوئے نہ صرف تعلیم جاری رکھی بلکے لیکچرار شپ حاصل کی کہ چند روز قبل علیل ہو کر لاہور ہسپتال میں زیرعلاج تھی کہ 30 سال کی عمر میں اپنی بیماری کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جس کی معیت کو سرگودھا لا کر سپردخاک کر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اس کابھائی بھی اسی بیماری میں جان فانی سے کوچ کر گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :