مصر کو بڑا دھچکا، سٹار فٹ بالر محمد صلاح کی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

اتوار 27 مئی 2018 15:20

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مصر کے سٹار فٹ بالر محمد صلاح کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی، صلاح یوئیفا چیمپئنز میں ریال میڈرڈ کے خلاف فائنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا، مصر کو میگا ایونٹ میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب اور یوروگوئے کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 15 جون کو یوروگوئے کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

جرگن کلوپ کے مطابق صلاح کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اسلئے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم دوسری جانب مصر فٹ بال ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ صلاح میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔