ڈی آئی خان،پاک فوج کے زیراہتمام غرباء ومساکین میں فوڈ پیکج تقسیم

اتوار 27 مئی 2018 16:00

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاک فوج کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران غریب ،نادار،بیوائوں اور کم آمدن رکھنے والے خاندانوں میں بیساکھی گرائونڈ کے مقام پر فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے ،125خاندانوں میں تقسیم کئے جانے والے فوڈ پیکجز میںآٹا ،دا لیں، گھی و آئل،چاو ل،خشک دودھ،چائے کی پتی ودیگر اشیاء شامل تھی،فوڈ پیکجز پانے والے غریب و نادار افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاک فوج ڈگر ی کالج نمبر ایک بوائے اور نورانی دارلعلوم میں بھی غریب و نادار و بیوائوں میں فوڈ آئٹم تقسیم کر چکی ہے اور اب تک 375خاندانوں میں یہ فوڈ آئٹمزتقسیم کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :