نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جیمز نیشم کا 2018-19ء ڈومیسٹک سیزن کیلئے ویلنگٹن سے معاہدہ

اتوار 27 مئی 2018 17:20

ویلنگٹن۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جیمز نیشم نے 2018-19ء ڈومیسٹک سیزن کیلئے ویلنگٹن سے معاہدہ کر لیا، وہ سات برس تک اوٹاگو کلب کے ساتھ منسلک رہے۔

(جاری ہے)

نیشم رواں برس نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد وہ دوبارہ کیوی ٹیم میں کم بیک کرنے کے خواہاں ہیں اور اسی لئے انہوں نے اوٹاگو کو چھوڑ کر ویلنگٹن کلب کو جوائن کیا ہے۔

نیشم نے اپنے بیان میں کہا کہ ویلنگٹن کے کوچ سے میرے اچھے تعلقات ہیں، بروس جب نیوزی لینڈ کرکٹ کے سلیکٹر تھے اس وقت بھی انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا تھا، اب میرا اگلا ہدف ٹیم میں واپسی ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کوشش کروں گا۔ نیشم نے 2012ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں 41 ون ڈے، 15 ٹی ٹونٹی اور 12 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :