لیور پول کی جان محمد صلاح فائنل میچ کے دوران انجری کے باعث میدان سے باہر

محمد صلاح کواپنی ٹیم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی صلاحییت رکھتے ہیں، انہیں پریمیئر لیگ سیزن کے 38 میچزمیں 32 گول بنانے والے پہلے کھلاڑی کااعزاز بھی حاصل ہے

اتوار 27 مئی 2018 20:10

کیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) ریال میڈریڈ اور لیور پول کے مابین ہونے والے چمپینز لیگ کا فائنل میچ جار ی تھا کہ لیکن میچ میں شائقین فٹ بال کیلئے افسوس نا ک لمحہ اس وقت بن گیا ہے جب لیور پول کے سٹار کھلاڑی محمد صلاح انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔ محمد صلاح کو انجری کندھے میں ہوئی جس کی وجہ سے وہ مزید کھیل کاحصہ نہیں بن سکے اور انتہائی افسردہ دل کے ساتھ میدان سے گئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا میں گردش تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ اس انجری کے حوالے پرکافی افسردہ ہیں اور مخالف ٹیم کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انہیں دلاسہ دے رہے ہیں۔ خیال رہے محمد صلاح کواپنی ٹیم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی صلاحییت رکھتے ہیں۔ان کو پریمیئر لیگ سیزن کے 38 میچزمیں 32 گول بنانے والے پہلے کھلاڑی کااعزاز ملا ہے جبکہ وہ 11 گول یورپیئن یونٹس میں بھی لیورپول کیلیے بناچکے ہیں

متعلقہ عنوان :