میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘ حسنہ بھٹی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ناموراداکارہ حسنہ بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور بہت اچھا کام ہورہا ہے‘میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘ اسی لئے میں موجودہ مقام بہت جلد حاصل کیاہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسنہ بھٹی نے کہا کہ بے شمار فیشن شوز میں شرکت کی اور میر ی کوشش ہوتی ہے کہ میں ان شوز میں اپنی ثقافت کو اجاگر کروں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش ہے پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور بہت اچھا کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں شہرت کو برقرار رکھنا میری خواہش ہے اور اس کیلئے میں مستقبل میں بھی اچھا کام کروں گی۔

متعلقہ عنوان :