قومی اسمبلی اور سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج) ہو ں گے

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج) پیر کو ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے وفاقی تعلیم اور قواعدوضوابط جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے داخلہ ، منصوبہ بندی ترقی ، اور قواعدو ضوابط کے اجلاس ( آج) پیر کو ہوں گے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں 2018کے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میںہونے والے حملے کے دوران ناقص سیکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کے اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے وزارت اور اس سے منسلکہ اداروں کی کارکر دگی پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ معاشی و سماجی ترقی کے لئے نیشنل پلان اور سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔