قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی اشیا پر پابندی عائد کرد ی

احکامات جاری ، ان ممالک کی تیار کردہ اشیا کو ملک بھر کے اسٹورز سے ہٹا دیا گیا ہ

اتوار 27 مئی 2018 21:20

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) قطر حکومت نیسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے،۔ اس بارے میں احکامات قطری وزارت اقتصادیات نے جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر میں تیار کردہ اشیا کو ملک بھر کے اسٹورز سے ہٹا دیا گیا ہے اور عنقریب حکام تمام اسٹورز کا معائنہ کریں گے۔ پچھلے سال پانچ جون سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی اور ایران کے ساتھ متنازعہ روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔