چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاباب پاکستان رمضان بازار ،فیصل ٹائون کی اوپن مارکیٹوں کا دورہ
رمضان بازار میں اول درجہ پھلوںکی سپیشل ریٹس پر فروخت کے انکشاف پر انتظامیہ ،دکانداروں کی سر زنش ،ریٹ لسٹ دوبارہ مرتب کرائی ، 30 دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری ، من مانے نرخوں پر فروخت کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں‘ میاں عثمان کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 27 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جبکہ میاں عثمان نے خریداری کیلئے آنے والوں سے بھی آگاہی حاصل کی جنہوںنے قیمتوں اور معیار پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ۔
دورہ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ اول درجہ پھلوں کی سپیشل ریٹس پر فروخت جاری رکھے ہے جس پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے انتظامیہ اور دکانداروں کی سر زنش کرتے ہوئے اپنی موجودگی میں پھلوں کی دوبارہ ریٹ لسٹ مرتب کرائی اور سخت وارننگ بھی جاری کی ۔ اس موقع پر کچھ سٹالز سے ناقص سبزیاں اور پھل بھی قبضے میں لے کر تلف کرا دئیے گئے۔علاوہ ازیں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے فیصل ٹائون کی اوپن مارکیٹوں کے جنرل سٹورز، پھلوں، سبزیوں اور گوشت کی دکانوں پر جا کرسرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا اورالیکٹرانک ترازو کے ذریعے تول بھی چیک کی ۔سات مقامات سے ناقص پھل اور سبزیاں فوری قبضے میں لے کر تلف کرا دئیے گئے ۔ چیئرمین پی سی سی نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور معمولی گراں فروشی میں ملوث 30دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس کے لئے بلا تفریق کارروائیاںجاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اوپن مارکیٹوں میں گزشتہ رمضان المبارک کے مقابلے میں امسال کم شکایات ہیں جو خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ من مانے نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کی اصل جگہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.