کراچی ایک بار پھر قومی کھیل ہاکی کی نرسری بنے گا، زبیر حبیب

اتوار 27 مئی 2018 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر زبیر حبیب نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح کراچی ایک بار پھر سے قومی کھیل ہاکی کی نرسری بنے گا، پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ہمیشہ سے قومی کھیل کا بے تحاشہ ٹیلنٹ رہا ہے اس ٹیلنٹ کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن مربوط پلاننگ کے ذریعہ اجاگر کرے گی، کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے طویل مدتی پروگرامز تشکیل دیئے جائینگے تاکہ ایک مرتبہ پھر سے کراچی کے کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم کا شامل ہوکر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرسکیں، دو میچوں میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کیخلاف کراچی ہاکی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی ان کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کی جستجو اور لگن دکھائی دی انکی رہنمائی کی جائیگی تاکہ شہر میں قومی کھیل کا اثاثہ مستقبل میں ملک کے کام آسکے۔

(جاری ہے)

زبیر حبیب نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پہلے ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے قبل ازیں زبیر حبیب نے کراچی ہاکی ٹیم اور قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی انہیں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، سخت محنت اور لگن سے قومی کھیل کی خدمت کرنے کا درس دیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین ، جونیئر ہاکی ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ و منیجر اولمپئن قمر ابراہیم بھی موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :