پانچ سال کے دوران آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 237.60 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان سافٹ ویئر ہائوسسز ایسوسی ایشن کی رپورٹ

پیر 28 مئی 2018 10:20

پانچ سال کے دوران آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 237.60 فیصد اضافہ ہوا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) کے شعبہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 237.60 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014ء کے دوران شعبہ میں 367 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی جو مالی سال 2015ء کے دوران 480 تک بڑھ گئی اسی طرح مالی سال 2016ء کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے رجسٹرڈ کروائی جانے والی کمپنیوں کی تعداد 586 تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران شعبہ میں 773کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

پاشا کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2018ء کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی فراہمی کے لئے رجسٹرڈ کرائی گئی کمپنیوں کی تعداد 1239 تک بڑھ گئی ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پاشا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 237 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :