امریکی وفد شمالی کورین حکام سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا، ٹرمپ

امریکی وفد شمالی کورین حکا م سے سنگاپور ملاقات کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کرے گا

پیر 28 مئی 2018 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) امریکی صدر اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کی ملاقات سے قبل امریکی حکام کا وفد شمالی کوریا کے حکام سے ملاقات کرنے کے لیے شمالی کوریا پہنچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کے شمالی کوریا پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ امریکی وفد شمالی کورین حکا م سے سنگاپور ملاقات کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کرے گا۔امریکا کی طرف سے جنوبی کوریا کے سابق امریکی سفیر اور شمالی کوریا سے جوہری مذاکرات کرنے والے امریکی مذاکرات کار سنگاپور سمٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ممکنہ ملاقات آئندہ ماہ 12جون کو ہونی ہے

متعلقہ عنوان :