فیتوکے خلاف جدوجہد بارے پٴْر عزم ہیں، ترک صدر

پیر 28 مئی 2018 12:50

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم فیتو دہشتگرد تنظیم کے خلاف جدوجہد بارے پٴْر عزم ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے افطار پروگرام میں استنبول محکمہ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ نہایت محتاط کارروائی کے بعد فیتو دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطہ رکھنے والوں، خفیہ خبر رسانی کے ذرائع استعمال کرنے والوں، تنظیم کے مفادات کے لئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کومحکمے سے نکال دیا گیا ہے۔

صدر اردوان نے کہا کہ اس مرحلے میں ہم نے قانون اور انصاف کی بالا دستی کو اہمیت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت کم ایسے ممالک ہیں کہ جو ایسی تنظیموں کے خلاف ہماری طرح انصاف اور کامیابی سے جدوجہد کر سکے ہیں جن کی جڑیں حکومتی ایوانوں تک ہوں۔ دنیا میں بہت کم معاشرے ایسے ہیں کہ جنہوں نے اتنے بڑے دھچکے کے بعد ہماری ملت جیسے عزم و حوصلے کے ساتھ قابو پایا ہو۔صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور فیتو کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :