پولیس شہداء نے ملک اور قوم کے لیے اپنے جانوں کی قربانیاں دیں،شیر ولی خان

پیر 28 مئی 2018 13:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) تیمرہ گرہ پولیس کی جانب سے پولیس شہداء کے ورثاء میں روزہ رمضان پیکج تقسیم کیاگیا۔ ڈی پی او لوئیر دیر نوشیرخان اور ڈی ایس پی شیروالی خان کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ تیمرگرہ کے ایس ایچ او رحیم گل خان نے پولیس شہداء کے ورثاء میں رمضان پیکج تقسیم کیا‘ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل تیمرگرہ شیرولی خان نے کہاکہ پولیس شہداء نے ملک اور قوم کے لیے اپنے جانوں کی قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیںگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کا مال وجان کی ہرقیمت پر تحفظ کریگی اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائیںگے۔

متعلقہ عنوان :