بھاری ریاست مہاراشٹر میں ویٹرنری سرجن نے بیل کے پیٹ سے 85 کلو گرام پلاسٹک اور دیگر اشیاء نکال لیں

پیر 28 مئی 2018 14:00

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بھاری ریاست مہاراشٹر میں ویٹرنری سرجن نے ایک بیل کے پیٹ سے 85 کلو گرام پلاسٹک اور دیگر اشیاء آپریشن کرکے نکال لیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سات سالہ بیل کو حیوانوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے ادارے کے کارکن ایک ماہ قبل مویشیوںکے ہسپتال لائے تھے۔اس کا معدہ پھولا ہوا تھا اور یہ کھڑا بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ پھیپھڑوں پر دبائو کی وجہ سے یہ سانس بھی مشکل سے لے رہاتھا۔ویٹرنری سرجن ڈاکٹر چیتن ونجاری نے اڑھائی گھنٹے طویل آپریشن کرکے بیل کے پیٹ سے 85کلو گرام پلاسٹک اور دھاتی اور کانچ کے ٹکرے نکال لئے جس کے بعد اب اس کی حالت بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :