کوئٹہ ،ْ سرکی روڈ پرفائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پیر 28 مئی 2018 14:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرفائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں کو آتے اور 2 کو موٹر سائیکل سے اترتے دیکھا گیا،ْویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں کو ملزمان کا پیچھا کرتے بھی دیکھا گیاواضح رہے کہ گزشتہ روز سرکی روڈ پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھی.پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے تھے جبکہ ایک حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔