کیٹن جیننگز پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب، مارک سٹونمین ڈراپ

پیر 28 مئی 2018 15:03

لارڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) لنکا شائر اوپننگ بیٹسمین کیٹن جیننگز کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب کر لیا گیا۔ انہیں مارک سٹونمین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سٹونمین گرین شرٹس کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صرف 13 رنز سکور کر سکے تھے۔ انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم جون سے شروع ہو اور پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش چیف سلیکٹر سمتھ نے کہا کہ سٹونمین کی رواں سال اب تک کی کارکردگی مایوس کن رہی اسلئے ان کی جگہ کیٹن جیننگز کو موقع دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، ایلسٹرکک، کیٹن جیننگز ،ڈیوڈ میلان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوز بٹلر، کرس ووکس، مارک ووڈ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈومنک بیس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :