عمر سے زیادہ فٹنس اہم ہے، جب تک فٹ ہوں کھیل جاری رکھوں گا، دھونی

پیر 28 مئی 2018 15:03

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمر سے زیادہ فٹنس اہم ہے، جب تک فٹ ہوں کھیل جاری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہون نے کہا کہ ہم اکثر عمر کے بارے میں بات کرتے ہیں جبکہ فٹنس زیادہ اہم ہوتی ہے، انہوں نے کرکٹر رائیڈو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ 32 سال کے ہیں اور وہ ان میں سے ایک ہیں جوکہ پوری فیلڈ کور کرنے میں ماہر ہیں ا گرچے وہ چند میچز کھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 36 برس کی عمر ہونے کے باوجود میں مکمل طور پر فٹ ہوں، میں نے جب خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا۔

متعلقہ عنوان :