اردن نے ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ ختم کردیا

پیر 28 مئی 2018 15:25

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) اردن حکومت نے سرکاری طورپر ترکی کے ساتھ طے پانے والا آزاد تجارتی معاہدہ ختم کرکے ترکی کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا ہے کہ عمان انقرہ کے ساتھ فری ٹریڈ زون کے قیام کے معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں۔

(جاری ہے)

اردنی وزیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ترکی کے ساتھ طے پائے آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے کئی اہم اجلاس ہوئے مگر ان اجلاسوں میں عمان کو معاہدے سے حاصل ہونے والے فوائد اور توقعات پوری نہیں ہوسکیں جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارتی سمجھوتے کو ختم کردیا جائے۔

حکومت کے اعلان کے بعد چند ماہ کے اندر اندر ترکی کے ساتھ آزاد تجارت کامعاہدہ ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :