رمضان کے دوسرے عشرہ کا سیکورٹی پلان جاری ، 350اہلکارتعینات

پیر 28 مئی 2018 16:57

سرگودھا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے لیے عوام کے متوقع رش کے باعث ضلع بھر میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا جس پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلع بھر سے شہر آنے والے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے ، جبکہ شہر کے اہم چوکوں اور چوراہوں اور کاروباری مراکز پر پولیس تعینات ہوگی ،اس کے علاوہ 3سو سے زائد پولیس اہلکار جبکہ 54خواتین اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی انجام دیں گی،اہم بازاروں میں تاجروں کی مدد سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں،جبکہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ویڈیو کیمروں کی مددسے عوامی رش کی مانیٹرنگ کریں گے۔

سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اندرونِ شہر شاہین چوک میں پولیس کا خصوصی کیمپ لگانے کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کنٹرول روم کو مزید فعال کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :