سکھر ،واٹر ورکس فیزIIIپربجلی کے زائدوولٹیج کے باعث واٹرورکس کی مشینری کو شدید نقصان

پیر 28 مئی 2018 17:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) میونسپل کارپوریشن بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کے چاروں فیز I,II,III&IV پر بجلی کی آ نکھ مچولی ، لووولٹیج اور بار بار بندش کا سلسلہ جاری ہے اتوارکی شب واٹر ورکس فیزIIIپربجلی کے زائدوولٹیج کے باعث واٹرورکس کی مشینری کو شدید نقصان پہنچا،3گھنٹے سے زائدپانی کی فراہمی بندرہی ،واٹرورکس انجینئرزنے جل جانے والے پرزہ جات وغیرہ تبدیل کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی ،مزید تفصیلات کے مطابق واٹرورکس کے چاروں فیزپربجلی کی آ نکھ مچولی نے خطرناک صورتحال پیداکردی ہے انجینئرز نے بتایا کہ جئے شاہ فیڈ ر کو 320وولٹس سے 400وولٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ واٹرورکس کی مشینری چلانے کے 440وولٹس درکار ہوتے ہیں اسی طرح شاہراہ عباسی فیڈر کو صرف 8گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے بجلی کاٹرپ ہو جانامعمول بن چکاہے نمائش قریشی گوٹھ فلٹرپلانٹ پر Dفٹنگ کرادی ہے تاکہ پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے ،شالیمار فیڈ ر رات بھرفیڈ ر ٹرپ رہا اور پانی کی فراہمی بندرہی ۔

متعلقہ عنوان :