ایرانی صدر روحانی چین کا دورہ کریں گے

پیر 28 مئی 2018 17:37

ْ تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) ایرانی صدر روحانی چین کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین ایک علاقائی سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر روحانی اگلے ماہ ہونے والے شنگھائی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ چین کا ایک سرکاری دورہ بھی کریں گے۔ یہ اجلاس جون کے دوسرے ہفتے میں ہو گا تاہم روحانی کب چین پہنچیں گے، یہ ابھی واضح نہیں۔ حسن روحانی ایک ایسے موقع پر چین جائیں گے، جب عالمی طاقتیں امریکی انخلا کے بعد ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔ چین اس معاہدے کا بہت بڑا حامی ہے اور اس پر دستخط کرنے والے ممالک میں بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :