ْپی ٹی آئی نے ناصر الملک کے بطور نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے کوخوش آئند قراردیدیا

پیر 28 مئی 2018 18:23

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) پی ٹی آئی نے ناصر الملک کے بطور نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق رائے کو خوش آئند قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو نام دیئے تھے ان میں جسٹس (ر)ناصر الملک کا نام شامل تھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ جسٹس (ر)ناصر الملک کے نام پر اتفاق ہونا اچھی بات ہے انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)ناصر الملک کو نگران وزیراعظم مقرر کرنا خوش آئندہے، پی ٹی آئی نے جو نام دیئے تھے ان میں جسٹس ناصر الملک کا نام شامل تھا۔