ایس ایس ٹی جنرل، ایس ایس ٹی فزکس، کیمسٹری کے امیدواروں کی دوسری عارضی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں

پیر 28 مئی 2018 20:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع ہری پور نے کہا ہے کہ ایس ایس ٹی جنرل، ایس ایس ٹی فزکس، میتھ اور ایس ایس ٹی بیالوجی کیمسٹری کے امیدواروں کی دوسری عارضی فہرستیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پور میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ای او زنانہ ضلع ہری پور کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام امیدواران اپنا میرٹ و پوزیشن چیک کرلیں اور کسی قسم کے عذر و اعتراض کی صورت میں 23 مئی 2018ء تک دفتری اوقات کار میں دفتر ہذا میں جمع کرائیں، مقررہ تاریخ گذر جانے کے بعد کسی قسم کا کوئی عذر و اعتراض اور اپیل وصول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :