امریکہ،فلوریڈا میں سمندری طوفان،ہزاروں مکین ہجرت پر مجبور

پیر 28 مئی 2018 20:47

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) سمندری طوفان سے سیلاب کے پیش نظر امریکی ریاست فلوریڈاسے ہزاروں افراد نے علاقہ خالی کر دیا،سیلابی صورتحال سے اموات کا خطرہ۰ موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے باعث سیلاب کے خطرے کے پیش نظر امریکی ریاست فلوریڈاکے ہزاروں رہائشیوں نے اپنے علاقے خالی کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان البرٹو شمال سے بحیرہ میکسیکو کی طرف بڑھ رہا ہے جوکہ جنوبی ساحلی ریاستوں میں سیلاب کا سبب بن سکتاہے جس سے اموات کا خطرہ ہوسکتاہے۔

امریکا کے طوفان کی خبردینیوالے ادارے نے بتایا کہ طوفان گرینچ معیاری ٹائم کیمطابق ا شام چار بجے فلوریڈا کے علاقے اپلاچیکولا سے 190کلومیٹرفاصلے پر بحیرہ میکسیکو کے پاس ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق البرٹو طوفان کی ہوائیں 85کلومیٹر فی گھنٹہ کی حامل ہونگی اور ان سے 12انچ تک بارش متوقع ہے۔ بارشیں میسیسیپی سے مغربی جارجیا کے علاقے تک ہو ں گی۔