منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،08ملزمان گرفتار

پیر 28 مئی 2018 19:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی08ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدربیرونی پولیس نے ظفر سے 1400گرام افیون،تھانہ مری پولیس نے منہاس سے 105گرام چرس،وقاص سی120گرام چرس،تھانہ کینٹ پولیس نے بلال سے 05لیٹر کھلی شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے نصیر سی1عدد پستول30بورمعہ04روند،تھانہ مندرہ پولیس نے مدثر سی1عدد پستول30بور معہ3روند،تھانہ صدربیرونی پولیس نے ارسلان سی1عدد پستول30بورمعہ 03روند،تھانہ صادق آباد وپولیس نے آکاش سے 01عدد چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔