شورکوٹ چھاؤنی: کینٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)شورکوٹ چھاؤنی کے زیراہتمام سالانہ مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

پیر 28 مئی 2018 22:25

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) کینٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)شورکوٹ چھاؤنی کے زیراہتمام سالانہ مقابلہ حسن نعت کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ مقابلہ حسن نعت منعقد کی گئی ۔جس میں علاقہ بھر سے ثناء خواں نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔

(جاری ہے)

نعتیہ مقابلے میں 15سال تک کیٹگری میں انس خالد نے پہلی پوزیشن ،اسرٰی مبین نے دوسری اور رومیسہ زہرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ 16سال سے زائدبوائز کیٹگری میں ثقلین نواز نے پہلی ،علی حسنین شاہ نے دوسری اوروحید آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 16سال سے زائد گرلز کیٹگری میںرافعہ نواز نے پہلی علیشا محمود نے دوسری اور عابدہ پروین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تقریب کے اختتام پر ججز نے مہمان بچوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیی