ایرانی حکام نے فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے شخص کی میت تفتان لیویز کے حوالے کردی

پیر 28 مئی 2018 22:43

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ایرانی حکام نے فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے شخص کی میت تفتان لیویز کے حوالے کردی تفصیلات کے محمد عرفان ولد محمد مشتاق احمد سکنہ جہلم پنجاب کا رہائشی بغیردستاویزات ایران سے ہوتے ہوئے یونان جانا چاہتا تھاتاہم ترکی کی سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش ایرانی حکام نے تفتان انتظامیہ حوالے کردی جو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔