لاہور ، خورشید انور رضوی کو ماہانہ جوڈیشل الائونس کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن بحال کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

پیر 28 مئی 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رجسٹرار لاہورہائیکورٹ خورشید انور رضوی کو ماہانہ جوڈیشل الائونس کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن بحال کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی، سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کے وکیل منصور عثمان اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی نے رجسٹرار کو فراہم کیا جانے والار لاکھ روپے ماہانہ جوڈیشل الائونس کا نوٹیفیکیشن کسی قانونی جواز کے بغیر واپس لے لیا،انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ رولز کے سیکشن 75کے تحت چیف جسٹس کے انتظامی فیصلے کو انتظامی کمیٹی ختم نہیں کر سکتی، انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے معاملہ عدالت عالیہ میں زیر التواء ہونے کے باوجود انتظامی کمیٹی نے جلد بازی میں نوٹیفیکیشن واپس لے لیا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جس پر عدالت نے سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔