سجاول ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال خراب ہونے کے باوجود پولیس غیرمتحرک ہے

پولیس کی عدم دلچسپی سے جرائم میں اضافے کے خلاف مقامی شہریوں نے آئی جی سندہ سمیت اعلیٰ حکام کو فوری طورپر سجاول میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے مسروقہ اشیاء واپس کرانے کا مطالبہ کیاگیاہے

پیر 28 مئی 2018 22:46

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) سجاول ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال خراب ہونے کے باوجود پولیس غیرمتحرک ہے ، پولیس کی عدم دلچسپی سے جرائم میں اضافے کے خلاف مقامی شہریوں نے آئی جی سندہ سمیت اعلیٰ حکام کو فوری طورپر سجاول میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے مسروقہ اشیاء واپس کرانے کا مطالبہ کیاگیاہے ،واضع رہے کہ موجودہ ایس پی فداحسین جانوری کی مقرری کے بعد ان کی مسلسل غیرموجودگی کے دوران چند من پسند سب انسپکٹرس کے حوالے تمام ضلعی پولیس کا کنٹرول ہے تاہم علاقے میں جرائم کی روک تھام کے بجائے جرائم میں اضافہ نوٹ کیاگیاہے ، اورلاکھوں روپے کی مسلسل کامیاب وارداتوں کے ملزمان گرفتارنہ ہوسکے ہیں جبکہ علاقے میں موٹرسائیکل چوری اور چھینے کے واقعات کا ایک نیاٹرینڈ سامنے آیاہے اور مبینہ طوپر دوسو سے زائد موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں تاہم روایتی انداز میں ان جرائم کو ان رپورٹڈ قرارد دے دیاگیاہے ،#

متعلقہ عنوان :