ضلعی چیئرمین بیت المال نے 126مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے

پیر 28 مئی 2018 23:46

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء)ضلعی چیئرمین بیت المال نبیل خالد لون نے 126مستحقین میں مجموعی طور پر 10لاکھ80ہزار روپے مالیت کے امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے جن میں سے 45یکمشت مالی امداد،25معذور مالی امداد ، 36شادی گرانٹ اور 20تعلیمی وظائف شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین باؤ ایوب، ممبر ایم سی ایس بلقیس رانی ہمراہ ڈی ڈی سوشل ویلفیئرجمشید بشیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین ضلعی بیت المال نبیل خالد لون نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ مسلم لیگ(ن) نے کامیابی کے ساتھ اپنے دور اقتدار کا پانچ سال مکمل کئے ہیں جس میں عوام کی خدمت کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ غریبوں کی فلاح و بہبود مسلم لیگ کا عزم رہا ہے ۔