سی ٹی او گوجرانوالہ نے اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ تشکیل دیدیا

پیر 28 مئی 2018 23:20

گوجرانوالہ ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) رمضان المبارک میں ون ویلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے سی ٹی او گوجرانوالہ نے اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ تشکیل دیدیا، 13 ون ویلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں موٹر سائیکل سوار منچلوں نے رات گئے اور سحری کے بعد شہر بھر کی مختلف اہم شاہرات پر ون ویلنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ غلام عباس تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ظہیر عباس کمانڈو کی سربراہی میں ایٹی ون ویلنگ اسکواڈ تشکیل دیا،جس نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ویلرز کو گرفتار کر کے تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمات درج کرا دیئے ہیں انچارج نائٹ اسکواڈ ظہیر عباس کمانڈو نے کہا ہے کہ سی ٹی او کی ہدایت پر ون ویلرز کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جا رہا ہے ون ویلنگ خطرناک جان لیوا کھیل ہے والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اولاد کو ون ویلنگ سے منع کریں ۔