قومی ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 29 مئی 2018 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) 6رکنی قومی ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ یہ چیمپئن شپ 3 سے 9 جون تک سنگاپور میں کھیلی جانے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی تیاریاں مکمل ہیں لیکن حکومت کی جانب سے این او سی ابھی تک جاری نہیں ہوا اور پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رکھے لیکن این او سی کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے

متعلقہ عنوان :