راکٹ حملوں کا خطرہ،

اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجا دیئے

منگل 29 مئی 2018 12:38

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے ملک کی جنوبی سرحد پر غزہ سے متصل علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر انتباہی سائرن بجادیئے جس کے بعد یہودی آباد کاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا غزہ سے کوئی راکٹ فائر کیا گیا یا نہیں۔میڈیا کے مطابق فوج کے زیرانتظام خطرے کے سائرن بج اٹھے، سائرن بجتے ہی یہودیوں کی بڑی تعداد اپنے کام کاج چھوڑ کر بھاگنا شروع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :