اسرائیلی ایف سولہ طیاروں کا راستہ روکے جانے سے کی خبریں محض حماقت پر مبنی ہیں، روسی وزارت دفاع

منگل 29 مئی 2018 12:38

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) روس کی وزارت دفاع نے اسرائیلی میڈیا میں سامنے آنے والی اٴْن خبروں کی تردید کردی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ روسی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے راستہ روکا۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی اسی یو34 طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضاؤں میں اسرائیلی ایف-16 طیاروں کا راستہ روکے جانے سے متعلق زیر گردش خبریں محض حماقت پر مبنی ہیں۔ وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ شام میں موجود کثیر الاغراض روسی طیارے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے یا لبنانی فضائی حدود میں کسی مشن پر عمل درآمد کے لیے استعمال نہیں کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :